Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت کا ممنوعہ اشیاء کی درآمد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

ممنوعہ اشیاء پر پابندی سے متعلق اعلی سطحی کمیٹی بنا دی گئی، ذرائع
شائع 22 نومبر 2023 01:06pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

وفاقی حکومت نے ممنوعہ اشیاء کی درآمد پر پابندی جائزہ لینے کے بعد ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اور اس حوالے سے اعلی سطح کی کمیٹی قائم کردی ہے۔

امپورٹ ایکسپورٹ پالیسی کے تحت ممنوعہ اشیاء کی درآمد پر پابندی کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، اور وفاقی حکومت نے جائزہ لینے کے بعد ممنوعہ اشیا پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ممنوعہ اشیاء پر پابندی سے متعلق اعلی سطحی کمیٹی بنا دی گئی ہے، جس کے سربراہ نگراں وزیر تجارت گوہر اعجاز ہوں گے، جب کہ وزیرمنصوبہ بندی اور وزیرقانون کمیٹی کےارکان میں شامل ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی ممنوعہ اشیاء کی درآمد کے حوالے سے کیسز کا جائزہ لے گی، جب کہ امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ آرڈر 2022 کے تحت کیسز کا جائزہ ہوگا۔

import export

Prohibited items