Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیئرمین پی ٹی آئی کو باہر نکالنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، بہن علیمہ خان

عمران خان جیل میں جیل میں رہے یا باہر وہ لیڈر ہیں، علیمہ خان
اپ ڈیٹ 22 نومبر 2023 12:21pm
فوٹو ــ اسکرین گریب/سوشل میڈیا
فوٹو ــ اسکرین گریب/سوشل میڈیا

عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو باہر نکالنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، وہ جیل میں رہے یا باہر وہ لیڈر ہیں۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ میں نے الیکشن میں حصہ نہیں لینا اور نہ ہی الیکشن لڑنے ہیں، پارٹی کے سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کروں گی۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ کاجیل ٹرائل کے حوالے سے بڑا زبردست فیصلہ دیا ہے، لیکن ہمیں کوئی امید نہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی سائفر کیس سے باہر آئیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی کو باہر نکالنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، ان کو جیل تک تو لے کر نہیں جاتے۔

علیمہ خان نے کہا کہ ہمیں کوئی امید نہیں ہے ان کو جیل سے رہا کریں گے یا ان کی ضمانت ہوگی، انہوں نے فیصلہ کیا ہوا ہے کہ ان کو جیل سے نہیں نکالنا، لیکن عمران خان جیل میں رہیں یا باہر، وہ لیڈر ہیں۔

imran khan

Aleema Khan