Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیکٹ چیک: کیا سول ایوی ایشن کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی؟

ماضی میں کئی سرکاری ویب سائٹس سائبر حملوں کا نشانہ بنتی رہی ہیں
اپ ڈیٹ 22 نومبر 2023 02:45pm
تصویر: منٹ ڈاٹ کام
تصویر: منٹ ڈاٹ کام

بدھ 22 نومبرکی صبح یہ دعویٰ سامنے آیا کہ سول ایوی ایشن کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی ہے، ویب سائٹ کھولنے پر غیر ملکی زبان میں پیغام نظر آرہا ہے جبکہ ویب سائٹ مکمل طور پر غیر فعال ہو چکی ہے۔ تاہم یہ دعویٰ غلط ثابت ہوا۔

اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ یہ سول ایوی ایشن کی ویب سائٹ پر چند گھنٹوں میں دوسرا سائبر اٹیک ہے، اس سے قبل پہلے حملے کے بعد ویب سائٹ بحال کردی گئی تھی تاہم دوبارہ حملے میں اسے ہیک کرلیا گیا۔

ذرائع کے حوالے سے کہا گیا کہ آئی ٹی ماہرین نے پہلے سائبر حملے کے بعد ویب سائٹ پر فوری کام کرتے ہوئے اسے بحال کردیا تھا تاہم چند گھنٹوں بعد ایک اور سائبر حملے میں سول ایوی ایشن کی ویب سائٹ مکمل غیر فعال ہوگئی اور اس پر موجود اتمام معلومات بظاہر غائب ہوچکی ہیں۔

حکام سے منسوب یہ اطلاع بھی سامنے آئی کہ وفاقی ادارے کے آئی ٹی ماہرین نے ویب سائٹ بحال کرنے کے لیے کام شروع کردیا ہے۔

تاہم نیشنل ٹیلی کام کوآپریشن نے ایک بیان کے ذریعے کہا کہ صارفین کی طرف سے دیکھا جانے والا غیر ملکی زبان کا پیغام غیر معمولی ٹریفک کے جواب میں ایک کیپچا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پیغام کا ترجمہ یہ ہے ، ہوسکتا ہے کہ آپ کا کمپیوٹر یا نیٹ ورک خود کار طریقے سے رسائی کی درخواست بھیج رہا ہو۔ رسائی جاری رکھنے کے لیے، براہ کرم مندرجہ ذیل حروف درج کریں’۔

کئی سرکاری محکموں کی ویب سائٹس کو سنبھالنے والی این ٹی سی نے کہا کہ وزارت ہوابازی کی ویب سائٹ تک رسائی کا مسئلہ صارفین کے کمپیوٹر پر دکھائی دیتا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ویب سائٹ ہیک نہیں ہوئی نہ ہی اس کی سیکورٹی پر کسی طرح کا سمجھوتہ کیا گیا۔

ماضی میں کئی سرکاری ویب سائٹس سائبر حملوں کا نشانہ بنتی رہی ہیں۔

پاکستان

Civil Aviation

Website hack