Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی سی سی نے سری لنکا سے انڈر 19 ورلڈ کپ کی میزبانی چھین لی

جونیئر ورلڈ کپ جنوری 2024 میں جنوبی افریقا میں کھیلا جائے گا
شائع 21 نومبر 2023 09:01pm

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سری لنکا سے انڈر 19 ورلڈ کپ کی میزبانی واپس لے لی جبکہ سیاسی مداخلت پر لنکن بورڈ کو پہلے ہی عالمی کرکٹ کونسل کی رکنیت سے محروم کیا جاچکا ہے۔

آئی سی سی نے انڈر نائنٹین ورلڈ کپ سری لنکا سے جنوبی افریقا منتقل کردیا، جونیئر ورلڈ کپ آئندہ برس جنوری میں کھیلا جائے گا۔

کرک انفو کے مطابق آئی سی سی نے یہ فیصلہ اپنے بورڈ اجلاس میں کیا، جس میں سری لنکن حکام کے مؤقف کو بھی سنا گیا تاہم سری لنکن بورڈ کے نمائندے سیاسی مداخلت کے معاملے پر آئی سی سی کو مطمئن نہ کرسکے۔

بہرحال آئی سی سی نے سری لنکا کے دومیسٹک اور انٹرنیشنل شیڈول کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے، جو اس کی رکنیت معطلی کی وجہ سے متاثر نہیں ہوگا۔

South Africa

Sri Lanka

icc under 19 world cup 2024

U 19 world cup