Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات میں مطلوب 152 دہشتگردوں کی فہرست جاری

مطلوبہ دہشتگردوں کی اطلاع پر ایک کروڑ تک نقد انعام مقرر
شائع 21 نومبر 2023 08:27pm

خیبر پختونخوا اور ملک کے دیگر حصوں میں دہشت گردی کے واقعات میں انتہائی مطلوب 152 دہشت گردوں کی فہرست جاری کردی، مطلوبہ دہشت گردوں کی اطلاع پر ایک کروڑ تک نقد انعام مقرر کردیا گیا۔

محکمہ انسداد دہشت گردی خیبر پختونخوا نے ملک کے مختلف حصوں میں دہشت گردی کے واقعات میں مطلوب 152 انتہائی دہشت گردوں کی فہرست جاری کردی۔

سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی اطلاع دینے والوں کو 10 لاکھ سے ایک کروڑ روپے دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

KPK

peshawar

terrorists

Terrorism in Pakistan