Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی سی سی نے سری لنکا کو انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کی رکنیت بحال کردی
شائع 21 نومبر 2023 07:29pm

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے سری لنکا کو انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی۔

آئی سی سی نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کی رکنیت بحال کر دی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سری لنکا دو طرفہ کرکٹ اور آئی سی سی ایونٹس میں بین الاقوامی سطح پر مقابلہ جاری رکھ سکتا ہے، سری لنکا اپنے معاملات کو خود مختار اور حکومتی مداخلت کے بغیر چلائے۔

آئی سی سی نے کہا کہ ایس ایل سی کو فنڈنگ ​​آئی سی سی کے ذریعے کنٹرول کی جائے گی، سری لنکا اب آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2024 کی میزبانی نہیں کرے گا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں سری لنکن ٹیم کی بدترین کارکردگی کے باعث سری لنکن وزیر کھیل نے پورے بورڈ کو فارغ کر دیا تھا جس کے بعد کرکٹ بورڈ میں حکومتی مداخلت پر آئی سی سی نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کو معطل کر دیا تھا۔

آئی سی سی بورڈ میٹنگ اس بات کا تعین کیا گیاتھا کہ سری لنکا کرکٹ بطور رکن اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کے حوالے سے سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا تھا۔

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ارجونا رانا ٹنگا نے اس معاملے پر بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا ( بی سی سی آئی ) کے سیکریٹری جے شاہ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور ان پر سخت الزامات عائد کیے تھے۔

سری لنکا سے انڈر 19 ورلڈکپ کی میزبانی واپس لے لی گئی

دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سری لنکا سے انڈر 19 ورلڈکپ کی میزبانی واپس لے لی، اب جنوبی افریقہ جنوری میں شیڈول اس میگا ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔اس بات کا اعلان آئی سی سی نے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاسوں کے بعد کیا۔

ترجمان آئی سی سی کےمطابق سری لنکن کرکٹ ٹیم پر پابندی ختم کردی ہے، اب لنکن ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ میچز میں شرکت کرتی رہے گی تاہم فنڈز کی نگرانی آئی سی سی خود کرے گا۔آئی سی سی نے ویمنز میچ آفیشلز کی فیس مردوں کے برابر کرنے کا بھی فیصلہ کیاہے، جنوری سے ویمنز مقابلوں میں ایک نیوٹرل امپائر کی تقرری کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

آئی سی سی نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں آزمائشی بنیادوں پر اسٹاپ کلاک متعارف کرانے پر اتفاق کیا۔ گھڑی کا استعمال اوورز کے درمیان لگنے والے وقت کو منظم کرنے کے لیے کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں

ورلڈ کپ میں شرمناک شکست ، سری لنکا نے پورا کرکٹ بورڈ برطرف کر دیا

سلو اوور ریٹ کا نیا قانون: سری لنکن ٹیم کو موقع پر ہی سزا مل گئی

Sri Lanka

sri lankan cricket team

ODI World Cup

world cup 2023

ICC WORLD CUP 2023

sri lankan cricket board

Membership suspended