Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وفاقی حکومت کا آئی جی پولیس اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ہٹانے کا فیصلہ

وزارت داخلہ نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط لکھ دیا
شائع 21 نومبر 2023 01:40pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

وزارت داخلہ کی جانب سے آئی جی اسلام آباد اور ڈی سی اسلام آباد کو تبدیل کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط لکھ دیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ نے آئی جی اسلام آباد اور ڈی سی اسلام آباد کو تبدیل کرنے کی ہدایت کر دی ہے، اور اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط بھی لکھ دیا ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے لکھے گئے خط میں الیکشن کمیشن کے احکامات کا حوالہ دیا گیا ہے، اور کہا گیا ہے کہ دونوں افسران کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے۔

 نوٹیفکیشن کا عکس
نوٹیفکیشن کا عکس

IG Islamabad