Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارت میں فلسطینی جھنڈا لے کر گراؤنڈ میں گھسنے والے کا دلچسپ ریکارڈ آگیا

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے وین جانسن کو فوری طور پر پکڑ لیا گیا تھا۔
شائع 21 نومبر 2023 10:50am
تصویر: سوشل میڈیا
تصویر: سوشل میڈیا

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان احمد آباد میں آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 فائنل کے دوران جب ویرات کوہلی اور کے ایل راہول نے بھارت کے لیے مستحکم شراکت قائم کرنے کی کوششوں میں مصروف تھے تو اس دوران ایک شخص سیکورٹی اہلکاروں سے بچ میدان میں بھاگنے اور کوہلی کے پاس جانے میں کامیاب رہا جس کی ویڈیو خوب وائرل ہوئی۔

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے وین جانسن نامی اس شخص کو فوری طور پر پکڑ لیا گیا تھا۔

پچ پر حملہ کرنے والے وین جانسن نے ویرات کوہلی کو گلے لگانے کی کوشش کی جس کے بعد اسے گرفتار کرتے ہوئے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں اسٹنٹ کرنے کے جرم میں پولیس کی تحویل میں بھیج دیا گیا۔

سرخ شارٹس میں ملبوس وین نے سفید رنگ کی ٹی شرٹ پہنرکھی تھی جس کے سامنے ’فلسطین پر بمباری بند کرو‘ اور پیچھے ’فلسطین کو آزاد کرو‘ لکھا ہوا تھا۔ انہوں نے فلسطین کے رنگوں سے رنگا ماسک بھی چہرے پر لگا رکھا تھا۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب جانسن نے اس طرح کا اسٹنٹ کیا ہو۔اگست میں جانسن نے انگلینڈ اور اسپین کے درمیان ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال فائنل کے دوران پچ پر حملہ کیا تھا۔

اس موقع پر جانسن نے ’فری یوکرین‘ ٹی شرٹ پہن کھی تھی جس کے فرنٹ پر ’اسٹاپ پٹلر‘ لکھا ہوا تھا۔ اس رکاوٹ کی وجہ سے ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے پہلے ہاف میں تاخیر ہوئی تھی۔

یہی نہیں، وین جانسن نے 2020 میں ایک رگبی میچ میں بھی خلل ڈالتے ہوئے ’فلاس‘ ڈانس کیا تھا۔ اس اسٹنٹ کے لیے ان پر 200 ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

اتوار کے روز جانسن کے اسٹنٹ کی وجہ سے بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں بھی وقفہ ہوا۔

جانسن وین کون ہے؟

جانسن وین ایک آسٹریلوی ٹک ٹاکر ہے جو انسٹاگرام پر پیجاما مین کے نام سے جانا جاتا ہے۔

کرائم برانچ کی جانب سے پیر کے روز جاری کردہ ریلیز کے مطابق جانسن اس طرح کے اسٹنٹ پبلسٹی کے لیے کھینچتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جانسن کو کسی بھی موجودہ بین الاقوامی مسئلے سے خود کو جوڑنے اوربطور ٹک ٹاکر شہرت حاصل کرنے کے لیے میدانوں پر حملہ کرنے کی عادت ہے۔

تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ جانسن کے والد چینی نژاد ہیں جبکہ والدہ کا تعلق فلپائن سے ہے۔

سڈنی میں رہنے والا جانسن وین ایک سولر پینل فرم کے ساتھ کام کرتا ہے۔

india

Australia

world cup 2023

ICC WORLD CUP 2023

India vs Australia final

Tiktoker who interrupted