Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بجلی صارفین پر 40 ارب روپے کا ایک اور اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں

سی پی پی اے نے بجلی مہنگی کرنے کیلئےنیپرا میں درخواست دائر کردی
شائع 21 نومبر 2023 09:56am
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی صارفین پر 40 ارب روپے کا نیا بوجھ ڈالنے کے لئے نیپرا میں درخواست دائر کردی ہے۔

بجلی صارفین پر 40 ارب روپے کا ایک اور اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی گئی ہے، اور بجلی 3 روپے 53 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی پی پی اے نے بجلی 3 روپے 53 پیسے مہنگی کرنے کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کردی ہے، اور یہ اضافہ اکتوبر 2023 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا 29 نومبر کو سماعت کرے گا، اضافے کی صورت میں بجلی صارفین پر تقریباً 40 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

WAPDA

K-Electric

electricity bill

electricity bills