Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیض آباد انکوائری کمیشن کا دھرنے سے متعلق پیمرا سے ویڈیو ریکارڈ لینے کا فیصلہ

انکوائری کمیشن نے ابتدائی طور پر تمام ریکارڈ طلب کر لیا
شائع 20 نومبر 2023 05:55pm

فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن نے فیض آباد دھرنے سے متعلق پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) سے ویڈیو ریکارڈ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کا پہلا باضابطہ اجلاس ہوا، 3 رکنی کمیشن کے اجلاس کی صدارت سابق آئی جی اختر شاہ نے کی۔

اجلاس میں کمیشن کے ایک رکن سابق آئی جی طاہر عالم شریک نہ ہوسکے تاہم اجلاس میں کمشن کے تیسرے رکن ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ شریک ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں فیض آباد دھرنا کمشن نے ایک رکن کی عدم دستیابی کے باوجود کام شروع کر دیا، انکوائری کمیشن نے ابتدائی طور پر تمام ریکارڈ طلب کر لیا۔

ساتھ ہی کمیشن نے فیض آباد دھرنے کے بارے میں ہونے والی انکوائری رپورٹس بھی طلب کرلیں۔

ذرائع نے بتایا کہ انکوائری کمیشن نے فیض آباد دھرنے سے متعلق پیمرا سے ویڈیو ریکارڈ لینے کا فیصلہ بھی کیا۔

مزید پڑھیں

فیض آباد دھرناکیس فیصلے پر عمل نہ ہونے کا خمیازہ قوم نے 9 مئی واقعات کی صورت بھگتا، سپریم کورٹ

دھرنا کیس: سب کو پتہ ہے کون کیا کچھ کررہا تھا، چیف جسٹس نے شیخ رشید کو بات کرنے سے روک دیا

فیض آباد دھرنا کمیشن سابق آرمی چیف، وزیراعظم اور چیف جسٹس کو بھی بلا سکے گا، دو ماہ میں تحقیقات مکمل کرنی ہوں گی

کمیشن کے آئندہ اجلاس میں دھرنے کیس کے حوالے سے تمام متعلقہ انتظامی افسران کو طلب کرنے کا بھی فیصلہ ہوا۔

اسلام آباد

PEMRA

faizabad dharna case

faizabad dharna inquiry commission

video records

inquiry commission