Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

افغان شہریوں کی وطن واپسی کےخلاف کیس کھلی عدالت میں لگانے کاحکم

سپریم کورٹ نے چیمبر اپیل میں رجسٹرار آفس کےاعتراضات مسترد کر دیئے
شائع 20 نومبر 2023 02:03pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

سپریم کورٹ نے افغان شہریوں کی وطن واپسی کےخلاف چیمبر اپیل میں رجسٹرار آفس کے اعتراضات مسترد کر دیئے، اور درخواست پر کیس کھلی عدالت میں لگانے کاحکم دے دیا۔

سپریم کورٹ میں غیر ملکی شہریوں کی وطن واپسی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس یحیی آفریدی نے ان چیمبر اپیل پر سماعت کی۔

عدالت نے چیمبر اپیل میں رجسٹرار آفس کے اعتراضات مسترد کر دیئے، اور افغان شہریوں کی وطن واپسی کے خلاف کیس کھلی عدالت میں لگانے کا حکم دے دیا۔

غیر ملکی شہریوں کی وطن واپسی روکنے کیلئے درخواست پر رجسٹرار آفس نے اعتراضات لگا کر واپس کر دی تھی ، رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف چیمبر اپیل دائر کی گئی تھی۔

Illegal Afghan Residents

Illegal Afghan Immigrants

Afghan Refugees Returning