Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

راولپنڈی میٹرو بس سروس میں چوریاں کرنیوالا خواتین کا گینگ پکڑا گیا

گینگ میں شامل خواتین سے چار لاکھ 50 ہزار روپے برآمد
اپ ڈیٹ 20 نومبر 2023 01:23pm
تصویر —  راولپنڈی پولیس
تصویر — راولپنڈی پولیس

راولپنڈی میں میٹرو بس سروس میں چوری کی وارداتیں کرنے والا خواتین کا گینگ گرفتار کرلیا گیا ہے۔

گینگ میں شامل خواتین سے دو موبائل اور چار لاکھ 50 ہزار روپے برآمد کرلیے ہیں، جبکہ خواتین کے گینگ نے دوران تفتیش درجنوں وارداتوں کا اعترف بھی کیا ہے۔

خواتین کی شناخت مریم، مختیاراں اور صنم کے نام سے ہوئی ہے، لیڈی گینگ نے راولپنڈی میٹرو بس میں خواتین کو ٹارگٹ کرکے وارداتیں کیں ہیں۔

مذکورہ گینگ تھانہ وارث خان پولیس کومتعدد مقدمات میں مطلوب تھا، پولیس کے مطابق گینگ نے درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

rawalpindi

Punjab police

Crime