Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب اسموگ: جنوری کے آخر تک ہفتہ کے روز تعلیمی ادارے بند رکھنے کا حکم

نوٹیفکیشن میں جم بند کرنے کا لفظ معطل کیا جاتا ہے، عدالتی حکم
اپ ڈیٹ 20 نومبر 2023 01:24pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

لاہور ہائی کورٹ نے جنوری 2024 کے آخر تک ہفتے کے روز تعلیمی ادارے بند رکھنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پنجاب میں اسموگ کے تدارک کیس کی سماعت کی۔

اس دوران عدالت نے جنوری کے آخر تک ہفتے کے روز تعلیمی ادارے بند رکھنے کا حکم دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو تعلیمی ادارے بند کرنے کا نوٹیکفیشن جاری کرنے کی ہدایت کردی۔

جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کے لئے تحریری حکم جاری کردیا جس میں کہا گیا کہ پنجاب حکومت ہفتے کے دو روز ورک فرام ہوم کے حوالے سے اقدامات کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اسموگ پر قابو پانے کیلئے اسکول اور کالجز ہفتے کے روز بند کرنے کا حکم

لاک ڈاؤن سے لاہور کی فضا کتنی صاف ہوئی

تحریری حکم نامے کے مطابق نوٹیفکیشن میں جم بند کرنے کا لفظ معطل کیا جاتا ہے، وٹیفکیشن کورونا کی شق کے تحت کیا گیا اسے مزید لاگو نہیں کیا جاسکتا۔

عدالتی حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ اسموگ کے خلاف کاروائیاں نہ کرنے والے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے کہا کہ شہر کے 9 زونزمیں مختلف مقامات پراسموگ ایمرجنسی کیمپس قائم کردیے ہیں۔

رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ کیمپس میں فری ماسک کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، اسموگ سے بچاؤ کیلئے ایمرجنسی کیمپس لگائے گئے ہیں۔

Lahore High Court

smog

smog emergency

lahore smog condition

punjab smog