Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سانحہ جڑانوالا، جوڈیشل کمیشن نہ بنانے کے خلاف درخواست پر سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی

بشپ آزاد مارشل سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت جسٹس عاصم حفیظ کررہے ہیں
شائع 20 نومبر 2023 11:28am
جڑانوالہ میں مظاہرین کے ہاتھوں توڑ پھوڑ کی گئی چرچ کی عمارت - تصویر/ روئٹرز
جڑانوالہ میں مظاہرین کے ہاتھوں توڑ پھوڑ کی گئی چرچ کی عمارت - تصویر/ روئٹرز

لاہور ہائی کورٹ نے جوڈیشل کمیشن نہ بنانے کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت کچھ دیر کے لئے ملتوی کردی۔

لاہور ہائیکورٹ میں سانحہ جڑانوالا کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن نہ بنانے کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس عاصم حفیظ بشپ آزاد مارشل سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت کررہے ہیں۔

درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ پنجاب حکومت نے رپورٹ جاری کی کہ سانحہ جڑانوالہ پر کمیشن نہیں بنا سکتے، رپورٹ حقائق کے منافی ہے۔

سرکاری وکیل نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے مؤقف پیش کیا کہ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کچھ دیر میں عدالت میں پیش ہو جائیں گے، عدالت کیس کی سماعت کچھ دیر تک ملتوی کر دے۔

عدالت نے سرکاری وکیل کی استدعا پر کیس کی سماعت کچھ دیر تک ملتوی کردی۔

Lahore High Court

Jaranwala

Jaranwala Incident