Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

نیب ریفرنس: یوسف رضا گیلانی احتساب عدالت طلب

سابق وزیراعظم کیخلاف اشتہارات کی غیر منصفانہ تقسیم کے ریفرنس کی سماعت 11 جنوری تک ملتوی
شائع 20 نومبر 2023 11:03am
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی۔ فوٹو — فائل
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی۔ فوٹو — فائل

احتساب عدالت نے نیب ریفرنس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور دیگر ملزمان کو طلب کرلیا۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور دیگر کے خلاف نیب ریفرنس پر سماعت کی۔

پی پی رہنما اور دیگر ملزمان کے خلاف ریفرنس میں اشتہارات کی غیر منصفانہ تقسیم کے الزامات عائد ہیں، جس پر عدالت نے تمام ملزمان کو 11 جنوری 2024 کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں:

نیب کیسز کی بحالی سب کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ ہے، یوسف رضا گیلانی

آصف زرداری اور گیلانی کو احتساب عدالت نے طلب کرلیا

دوسری جانب احتساب عدالت میں سلیم مانڈوی والا اور دیگر کے خلاف کڈنی ہلز ریفرنس پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے چار غیر حاضر شریک ملزمان کی طلبی کے لئے دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 12 جنوری 2024ء تک کے لئے ملتوی کردی۔

اس سے قبل احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو جعلی بینک اکاؤنٹ کیس اور توشہ خانہ کیس میں بھی ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا۔

accountability court

اسلام آباد

Yousuf Raza Gilani

NAB Amendments

nab reference