Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بشریٰ بی بی کی درخواست پر ایف آئی اے، اینٹی کرپشن سمیت تمام فریقین سے رپورٹ طلب

چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ نے مقدمات کی تفصیلات لینے کی درخواست دائر کر رکھی ہے
شائع 20 نومبر 2023 10:57am
سابق خاتون اول بشریٰ بی بی۔ فوٹو — فائل
سابق خاتون اول بشریٰ بی بی۔ فوٹو — فائل

لاہور ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر ایف آئی اے، اینٹی کرپشن سمیت تمام فریقین سے رپورٹ طلب کرلی ہے، سابق خاتون اول نے مقدمات کی تفصیلات لینے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کی مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے سرکاری وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار کو مقدمات کی تفصیلات چاہیے۔ جس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ عدالت وقت دے دے ہم رپورٹ پیش کر دیتے ہیں۔

عدالت نے ایف آئی اے،اینٹی کرپشن سمیت تمام فریقین سے رپورٹ طلب کر لی اور کیس کی سماعت 27 نومبر تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے لاہور ہائی کورٹ میں مقدمات کی تفصیلات لینے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

FIA

Lahore High Court

Anti Corruption Department

bushra bibi

ٰImran Khan