Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت کی ہار، بھارتیوں نے مودی کو ’پنوتی‘ قرار دے دیا

یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ مودی کی وجہ سے بھارت ماضی کے تمام کرکٹ مقابلے ہارا۔
شائع 19 نومبر 2023 10:15pm

ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں آسٹریلیا کی جیت اور بھارت کی شکست کے بعد ہندوستانی شائقین نے اپنے ہی وزیراعظم کو ”پنوتی“ قرار دے دیا۔

پنوتی دراصل گلی کوچوں میں استعمال ہونے والی زبان کا لفظ ہے جو ”نحوست“ یا ”منحوس شخصیت“ کیلئے استعمال ہوتا ہے۔

ورلڈ کپ فائنل میں بھارت کی ہار کے بعد سوشل میڈیا پر ”پنوتی“ ٹرینڈ کرنے لگا۔

بہت سے بھارتی کرکٹ شائقین نے اپنے وزیراعظم نرئین درا مودی کو پنوتی قرار دیا کیونکہ وہ فائنل دیکھنے اسٹیڈیم پہنچے تھے۔

ہندوستان کے شہر احمد آباد کا نریندر مودی اسٹیڈیم دنیا کا سب سے بڑا اسٹیڈیم ہے اور فائنل وہیں کھیلا گیا تھا، بہت سی ہندوستانی مشہور شخصیات میچ دیکھنے والوں کی بھیڑ میں شامل تھیں۔

اگرچہ مودی دیگر ہندوستانی مشہور شخصیات کے مقابلے میں دیر سے پہنچے، لیکن اس کے باوجود سوشل میڈیا پر انہیں پنوتی کا لقب دیا گیا۔

شکست کے بعد ایکس پر ایک صارف نے لکھا کہ ’پنوتی، آپ کسی اسٹیڈیم کا نام اپنے نام پر رکھ سکتے ہیں لیکن آپ ہندوستان کے لیے بد قسمتی کا باعث رہیں گے۔‘

ایک اور صارف نے مودی کو شکست کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ ہندوستان موجودہ وزیر اعظم کی وجہ سے ماضی کے تمام کرکٹ مقابلے ہارا۔

ایک صارف نے مودی کی آمد پر تنقید کرتے ہوئے میچ کا ’نحوست کا شکار‘ قرار دیا۔

ایک اور صارف نے مودی کو پنوتی قرار دیتے ہوئے لکھا کہ انہیں بس اس بات کی فکر تھی کہ میچ ان کے نام والے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے۔

Narendra Modi

india vs australia

Indian fans

Narendra Modi Stadium

world cup 2023 final

Australia won ODI World Cup 2023

Panauti