Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

راجن پور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 4 دہشت گرد گرفتار

گرفتار ملزمان اہم مقامات پر دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے تھے
شائع 19 نومبر 2023 03:56pm

پولیس نے گوٹھ مزاری میں کارروائی کے دوران 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، اور ان کے قبضے سے سے دو بارودی سرنگین برآمد کرلیں، دہشت گرد اہم مقامات پر دہشت گردی کا منصوبہ بنارہے تھے۔

راجن پور کی تحصیل روجھان میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، اور 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے بارودی مواد برآمد کرلیا۔

ڈی پی اقدامات محمد کے مطابق خفیہ اطلاع پر پولیس نے گوٹھ مزاری کے علاقہ میں ایک گھر پر کارروائی کی، تو وہاں 4 دہشت گرد موجود تھے، پولیس نے حکمت عملی سے چاروں دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ڈی پی او کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے دو بارودی سرنگین برآمد کرلی گئی ہیں، دہشت گرد اہم مقامات پر دہشت گردی کا منصوبہ بنارہے تھے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بارودی سرنگین کو ناکارہ بنا دیا ہے، جب کہ علاقہ کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

TTP

Terrorist Arrested