Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’سعد رفیق پی آئی اے کو ہتھیانے کیلئے نواز شریف کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں‘

بلاول بھٹو کی مقبولیت سے پردیسی بابو پریشان ہیں، ندیم افضل چن
اپ ڈیٹ 18 نومبر 2023 09:07pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ ریڈیو پاکستان
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ ریڈیو پاکستان

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی مقبولیت سے پردیسی بابو پریشان ہیں، سعد رفیق پی آئی اے کو ہتھیانے کے لیے نواز شریف کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری بیان میں ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ نوازشریف مجھے کیوں نکالا کا بیانیہ لندن بھول آئے ہیں، احسن اقبال، سعد رفیق اور رانا ثناء اللہ پنجاب میں ن لیگ کو ڈھونڈیں۔

ندیم افضل چن نے کہا کہ بلاول بھٹو کی مقبولیت سے پردیسی بابو پریشان ہیں، سعد رفیق پی آئی اے کو ہتھیانے کے لیے نواز شریف کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں

وزیراعظم کے منصب سے بڑھتا فاصلہ بلاول بھٹو کی ناراضی کی واحد وجہ ہے، سعد رفیق

’کوئی سمجھتا ہے کہ کسی کو زبردستی وزیراعظم بنا سکتے ہیں تو ان کی بھول ہے‘

امریکی سفیر کی سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں، عوام کے حق انتخاب پر زور دیا، ترجمان

ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کو پنجاب سے 25 نشستیں بھی نہیں ملیں گی، وفاق اور پنجاب میں شریفوں کی حکومتیں ہونے کے باوجود لیگیوں کی ضمانتیں ضبط ہوئیں۔

Bilawal Bhutto

Nawaz Sharif

karachi

PPP

Nadeem Afzal Chan

Pakistan People's Party (PPP)