Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عام انتخابات 2024: الیکشن کمیشن کے پاس ڈیٹا محفوظ کرنے کیلئے سرور نہ ہونے کا انکشاف

الیکشن کمیشن عام انتخابات کیلئے نادرا کے سرور کا سہارا لے گا
اپ ڈیٹ 18 نومبر 2023 02:02pm
تصویر — فائل
تصویر — فائل

عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہے لیکن الیکشن کمیشن کے پاس ڈیٹا محفوظ کرنے کیلئے اپنا سرور موجود نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن عام انتخابات کیلئے نادرا کے سرور کا سہارا لے گا، جس کے لیے ان کے درمیان سرور ہوسٹنگ کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نادرا کے سرور ہوسٹنگ کی مد میں رینٹ ادائیگی کرے گا، نتائج نئے سافٹ ویئر الیکشن مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے تیارکیے جائیں گے۔

الیکشن مینجمنٹ سسٹم ڈیجیٹل اور مینیوئل طریقوں سے چلایا جائے گا، الیکشن کمیشن نے چاروں صوبوں میں ای ایم ایس کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

ذرائع نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ڈیٹا انٹری آپریٹرز کو ٹریننگ دے دی، ای ایم ایس سسٹم جدید تقاضوں کومدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے، ای ایم ایس سے نتائج انٹرنیٹ، بغیرانٹرنیٹ کے بھی بھیجیں جاسکیں گے۔

واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے درمیان انتخابات کی تاریخ پر مشاورت ہوئی، دونوں کے درمیان 8 فروری 2024 بروز جمعرات کو الیکشنز کرانے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

پاکستان

ECP

NADRA