Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سائفر جلسے میں افشا کیا، عمران اور شاہ محمود کو آئینی تحفظ نہیں، الزام کے تحت سزا موت ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ

شاہ محمود قریشی کو بھی اسی تناظر میں دیکھا جائے گا، عدالتی فیصلہ
اپ ڈیٹ 18 نومبر 2023 06:14pm
فوٹو — اے ایف پی/ فائل
فوٹو — اے ایف پی/ فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس کے معاملے میں شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے 10 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ جرم پراکسانے، جرم کی سازش یا معاونت کرنے والے کو مرکزی جرم کرنے کی طرح ہی دیکھا جائے گا۔

10 صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نیازی اور شاہ محمود قریشی پر آفیشل سیکریٹس ایکٹ کا سیکشن 9 لگایا گیا ہے جس میں سزا موت یا عمر قید بنتی ہے۔

فیصلے میں ٓیہ بھی کہا گیا ہے کہ ملزمان نے آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت استثنیٰ مانگا جس کے تحت سرکاری فرائض کی انجام دہی کے دوران ہونے والے اقدامات پر صدر، گورنر اور وزرا کے خلاف کارروائی نہیں ہوسکتی۔

تاہم عدالت نے واضح کیا کہ عمران خان پر الزام ہے کہ انہوں نے سائفر کے حوالے سے انکشاف گذشتہ برس 27 مارچ کو جلسے میں کیے (فیصلے میں سال 2023 درج ہے تاہم بظاہر حوالہ 27 مارچ 2022 کے جلسے کا ہے) جبکہ شاہ محمود قریشی نے ان کی معاونت کی۔ عدالت نے لکھا کہ یہ فعل سرکاری فرائض کی انجام دہی کے زمرے میں نہیں آتا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ عمران خان پر لگی دفعات میں سزا عمر قید اور سزائے موت ہے جب کہ شاہ محمود قریشی کو بھی اسی تناظر میں دیکھا جائے گا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ بلا شبہ ضمانت سزا روکنا نہیں، عمر قید اور سزائے موت کے ملزمان کو عدالتیں ضمانت دینے میں احتیاط سے کام لیتی ہیں۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کردہ عدالتی فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ اس قسم کے کیسز میں جب تک معقول وجہ موجود نہ ہو ضمانت نہیں دی جا سکتی۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت ضمانت مسترد کرکے ہدایت کرتی ہے کہ ٹرائل 4 ہفتے میں مکمل کیا جائے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر سائفر کیس کا ٹرائل روکنے کے حکم میں توسیع کر رکھی ہے۔

اٹارنی جنرل کا ہائی کورٹ میں کہنا تھا کہ سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو سزائے موت نہیں ہوگی۔ جس پر عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجا نے کہ کہ اٹارنی جنرل تو خود کہہ رہے پراسیکیوشن میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے 190 ملین پاؤنڈ کیس سے متعلق تفتیس کی ہے، عمران خان نیب کے جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔ ذرائع کے مطابق نیب ٹیم کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر راحیل اعظم نے کی۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے 21 نومبر تک چیئرمین پی ٹی آئی کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا جس کے بعد نیب کی تحقیقاتی ٹیم یومیہ کی بنیاد پر عمران خان سے اڈیالہ جیل میں تحقیقات کر رہی ہے۔

جیل میں عمران خان سے تفتیش

قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے 190 ملین پاؤنڈ کیس سے متعلق تفتیس کی ہے، عمران خان نیب کے جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔ ذرائع کے مطابق نیب ٹیم کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر راحیل اعظم نے کی۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے 21 نومبر تک چیئرمین پی ٹی آئی کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا جس کے بعد نیب کی تحقیقاتی ٹیم یومیہ کی بنیاد پر عمران خان سے اڈیالہ جیل میں تحقیقات کر رہی ہے۔

Shah Mehmood Qureshi

imran khan

Islamabad High Court

cypher case Imran Khan

IMRAN KHAN Adiyala Jail