Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکا، نفسیاتی اسپتال میں فائرنگ کرنیوالا مارا گیا، ایک شخص ہلاک

مسلح شخص نے اسپتال میں داخل ہوتے ہی فائرنگ کردی
شائع 18 نومبر 2023 11:14am
تصویر — اے ایف پی/ فائل
تصویر — اے ایف پی/ فائل

امریکا کی شمال مشرقی ریاست نیو ہیمپشائر کے نفسیاتی اسپتال میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا، جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔

پولیس کے کرنل مارک ہال نے بتایا کہ مسلح شخص کانکورڈ کے نیو ہیمپشائر اسپتال میں داخل ہوا اور لابی میں ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

انہوں نے ایک نیوز کانفرنس کو بتایا کہ اسپتال فوری کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ شخص کو ہلاک کردیا، حملہ اسپتال کی لابی میں کیا گیا تھا۔

مارک ہال کے مطابق مسلح شخص اور متاثرہ شخص کی شناخت نہیں کی گئی اور عوام کو کسی بھی طرح کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

نیو ہیمپشائر اسپتال ایک 185 بستروں پر مشتمل ہے جہاں پر شدید ذہنی بیماری کے مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا میں فائرنگ کے واقعات خطرناک حد تک عام ہیں، جس کی وجہ سے متعدد اپنی لوگ قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

USA

Psychiatric Hospital

New Hampshire