Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

کراچی: ڈرم سے ملنے والی لاش کی شناخت ہوگئی، ’مقتولہ کی ایک شخص سے دوستی تھی‘

واقعہ سے متعلق ہر پہلو پر تحقیقات جاری ہیں، پولیس
اپ ڈیٹ 18 نومبر 2023 05:49pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

کراچی میں گزشتہ رات ڈیفنس فیز سیون میں ڈرم سے خاتون کی لاش ملنے کے واقعہ میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، مقتولہ کی شناخت 30 سالہ حسینہ کے نام سے ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ حسینہ محمود آباد کی رہائشی تھی، مقتولہ کی حضرت اللہ نامی شخص سے دوستی تھی، واقعہ سے متعلق ہر پہلو پر تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :

کراچی: بچی کی اندھی گولی سے موت کا معمہ حل ہوگیا

کراچی: فائرنگ سے زخمی لڑکی دم توڑ گئی، موت سے قبل لڑکی نے ویڈیو بنائی

سرجانی ٹاون میں پانی کے ٹینک سے لاش ملنے کا معمہ حل

یاد رہے کہ گزشتہ رات ڈیفنس فیز 7 میں ڈرم سے خاتون کی لاش ملنے کے بعد واقعہ کی تفصیل بتاتے ہوئے ایس پی کلفٹن عزیر احمد نے بتایا تھا کہ ڈرم سے ملنے والی خاتون کی لاش 3 سے 4 دن پرانی لگ رہی ہے۔ لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

karachi

Murder

Karachi Police

Karachi Street Crimes