Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

راولپنڈی ڈویژن میں شادی ہالز اور مارکیٹوں میں 95 چھاپے، لاکھوں کا جرمانہ

میرج فنکشن ایکٹ کی پانچ مقامات پر خلاف ورزی ہوئی
شائع 17 نومبر 2023 11:40pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

راولپنڈی ڈویژن میں انتظامیہ نے میرج فنکشن ایکٹ پر عملدرآمد چیک کرنے کیلئے شادی ہالز اور مارکیٹوں میں 95 چھاپے مارے۔

مجموعی طور پر میرج فنکشن ایکٹ کی پانچ مقامات پر خلاف ورزیاں ہوئیں اور ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

راولپنڈی میں 34 اور چکوال میں 13 چھاپے مارے گئے، کوئی خلاف ورزی رپورٹ نہیں ہوئی۔

اٹک میں 17 چھاپے مارے گے اور ایک خلاف ورزی پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

جہلم میں شادی ہالز اور مارکیٹوں پر 31 چھاپے مارے گے، میرج ایکٹ کی چارخلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں :

شادی ہال کے مالک کو اضافی رقم وصول کرنا مہنگا پڑگیا

تاجروں نے سندھ میں مارکیٹ جلد بند کرنے کا فیصلہ رد کردیا

جہلم میں میرج فنکشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ روپیہ جرمانہ کیا گیا۔

markets

marriage halls

Marriage function act