Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دورہ آسٹریلیا کیلئے نیا ہیڈ اور بیٹنگ کوچ ایک ہی ہوگا، اہم نام سامنے آگیا

قومی ٹیم کا کیمپ راولپنڈی کے بجائے اب لاہور میں ہی لگائے جانے کا امکان
شائع 17 نومبر 2023 03:05pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے دورہ آسٹریلیا کے لئے نیا ہیڈ کوچ اور بیٹنگ کوچ کا اعلان جلد متوقع ہے۔

ذرائع کےمطابق قومی ٹیسٹ اسکواڈ اور ٹیم مینجمنٹ کا اعلان اگلے ہفتے کردیا جائے گا، اس ضمن میں نو منتخب ٹیسٹ کپتان شان مسعود، ڈائریکٹر کرکٹ محمد حفیظ اور وہاب ریاض کے درمیان مشاورت ہوئی۔

اس کے علاوہ دورہ آسٹریلیا کے لئے قومی ٹیم کا کیمپ راولپنڈی کے بجائے اب لاہور میں ہی لگائے جانے کا امکان ہے۔

ٹیسٹ کپتان اور ڈائریکٹر کرکٹ تبدیل کیے جانے کے باوجود قومی کرکٹ ٹیم فی القوت ہیڈ کوچ اور بیٹنگ کوچ سے محروم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بابر نے ٹیسٹ کپتانی سے کیوں انکار کیا، راشد لطیف نے ٹیم میں بغاوت کا دعوی کردیا

کپتان کے بعد فرح گوگی کا قریبی قومی ٹیم کا مینیجر عہدے سے فارغ

اب ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کرکٹ کے ڈائریکٹر محمدحفیظ ہی دورہ آسٹریلیا کے لئے ہیڈ کوچ اور بیٹنگ کوچ کے فرائض بھی انجام دیں گے۔

PCB

mohammad hafeez

pcb management committee

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)