Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

رقم ملک میں بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری کیلئے استعمال کی جائے گی
اپ ڈیٹ 17 نومبر 2023 09:43pm
تصویر/ اے ایف پی
تصویر/ اے ایف پی

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستانی کے لیے 25 کروڑ ڈالرقرض کی منظوری دے دی جبکہ رقم ملک میں بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری کیلئے استعمال کی جائے گی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی، اعلامیے کے مطابق رقم ملک میں بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری کے لیے استعمال کی جائے گی۔

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بجلی کا ترسیلی نظام بہتر بنایا جائے گا، منصوبے سے ہائی وولٹیج ٹرانسمیشن نیٹ ورک کو وسعت دی جائے گی، منصوبے سے نیشنل گرڈ کی ترسیلی صلاحیت کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

اے ڈی بی منصوبے سے پنجاب میں ٹرانسمیشن کے نقصانات کو کم کیا جا سکے گا، قابل اعتماد بجلی کی فراہمی، جامع اور پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے ضروری ہے۔

مزید پڑھیں

ایشیائی بینک پاکستان کو مختلف منصوبوں کیلئے 8 بلین ڈالر دے گا

ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کیلئے 30 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان

پاکستان

ADB

Asian Development Bank