Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

فلپائن میں زلزلے کے شدید جھٹکے

ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت 6.9 ریکارڈ
شائع 17 نومبر 2023 02:02pm
تصویر — فائل
تصویر — فائل

فلپائن میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز نے بتایا کہ جمعہ کو فلپائن میں 6.9 شدت کا زلزلہ آیا ہے لیکن اب تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر نے کہا کہ زلزلہ 10 کلومیٹرکی گہرائی میں تھا لیکن سونامی کی توقع نہیں تھی۔

فلپائن کی سیسمولوجی ایجنسی نے کہا کہ زلزلے سے نقصانات اور آفٹر شاکس کی توقع کی جاسکتی ہے۔ جنوبی صوبوں سارنگانی اور جنوبی کوٹاباٹو میں شدت 8 محسوس کی گئی ہے۔

earthquake

Philippines