Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

تشدد کا شکار ایک اور گھریلو ملازمہ قانونی حفاظت کیلئےعدالت میں پیش

عدالتی حکم پر ایف آئی آر کروائی جائے گی
شائع 17 نومبر 2023 01:36pm
آرٹ ورک — آج ڈیجیٹل
آرٹ ورک — آج ڈیجیٹل

لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ ثنا کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو نےعدالت میں قانونی حفاظت کے لیے پیش کردیا۔

چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ عدالتی حکم پر ایف آئی آر کروائی جائے گی، بچی واپڈا کیرنز اسپتال کے گرد کالونی کے ایک گھر میں ملازمہ تھی۔

انہوں نے کہا کہ ثنا ایک سال سے ملازمت کررہی تھی، مالکان نے ہاتھوں پر قینچی سے مارا تھا۔

متاثرہ بچی کا کہنا ہے کہ کام صحیح نہ کرنے پر سر پر چمچ مارا، گھروالوں سے ملاقات کے دوران مالکن ساتھ رہتی تھی، مالکن نے بہت مارا تو گھر سے بھاگ گئی۔

punjab

Child Abuse