کراچی کی 10 نیب عدالتیں غیر فعال ہو گئیں
نیب کی 4 عدالتیں مختلف کورٹس میں تبدیل اور 4 خالی پڑی ہیں
کراچی میں قائم کی گئیں 10 نیب عدالتیں غیر فعال ہوگئی ہیں، جن میں سے 4 خالی اور 4 عدالتیں مختلف کورٹس میں تبدیل کردی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کی نیب عدالتیں عملاً غیر فعال ہو گئی ہیں، شہر میں 10 نیب عدالتیں قائم کی گئی تھیں، جن میں 4 پہلے ہی مختلف کورٹس میں تبدیل ہو چکی ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ 10 میں 4 نیب عدالتیں خالی پڑی ہیں، اور 2 عدالتیں جن میں ججز تعینات ہیں انہیں بھی دیگرعدالتوں کا چارج دے دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق احتساب عدالتوں میں 200 سے زائد ریفرنسز زیرالتواء ہیں، اور عدالت نمبر 2 کی جج عالیہ لطیف کی مدت ملازمت کا آج آخری دن ہے۔
NAB
NAB Court
مقبول ترین
Comments are closed on this story.