Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

ڈیری فارمزنے دودھ کی قیمتوں میں اضافے کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

چیف سیکریٹری، کمشنر کراچی، ڈی سی ساؤتھ اور دیگر کو نوٹسز جاری
شائع 17 نومبر 2023 12:17pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

ڈیری فارمز نے دودھ کی قیمتوں میں اضافے کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

چیف سیکریٹری، کمشنرکراچی، ڈی سی ساؤتھ اور دیگر کو 5 دسمبرکے لیے نوٹسزجاری کرتے ہوئے فریقین سے تفصیلی جواب طلب کرلیا۔ درخواست پر سماعت قائم قام چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی ہے۔

درخواست کے مطابق ڈپٹی کمشنر جنوب دودھ منڈی معاملات میں مداخلت کررہے ہیں انہیں روکا جائے، منڈی میں دودھ 188 روپے فی لیٹر فروخت کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔

درخواست میں کہا کہ سرکاری افسران سوشل میڈیا کے ذریعے اقدامات کر رہے ہیں، جوغیرقانونی ہے، چیف سیکرٹری کو بھی کارروائی کی درخواست کی ہے جبکہ دودھ کی قیمتوں کا تعین ڈپٹی کمشنرکا اختیار ہی نہیں ہے۔

ڈیری فارمرز کا کہنا ہے کہ مختلف ڈی سیز نے قیمت 193 سے 229 روپےکی سفارش کی ہے، دودھ کی قیمتوں کا تعین طلب و رسد کے مطابق کرنے کی اجازت دی جائے۔

Sindh High Court

Milk Price