Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

برطانوی بینڈ نے مقبول گانے ’پسوڑی‘ کی دھن سے صارفین کو حیران کردیا

مقبول بینڈ نے گانے کی دھن کی ویڈیو ایکس پر شئیر کی ہے
شائع 17 نومبر 2023 11:24am
اسکرین گریب: یوٹیوب
اسکرین گریب: یوٹیوب

کوک اسٹوڈیو کا مقبول ترین گانا ’پسوڑی‘ نے پاکستان اور بھارت میں لاکھوں ویوز حاصل کرنے کے بعد بین الاقوامی سطح پر بھی شہرت حاصل کرلی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پاکستان کی برطانوی ہائی کمیشن نے ایک ویڈیو شئیر کرتے ہوئے پاکستانیوں سے اس دھن کو پہچاننے کا کہا۔

شئیر کی گئی ویڈیو میں برطانوی فوج کے اس بینڈ کو ٹرمپٹ کی مدد سے اس دھن کو بجاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

پاکستانیوں نے اس مقبول گانے کی دھن کو نہ صرف باآسانی پہچانا بلکہ بینڈ کی کاوشوں کو بھی خوب سراہا ہے۔

مزید پڑھیں:

عبد الرزاق نے ایشوریہ کے سسر امیتابھ بچن سے ذاتی طور پر معافی مانگی؟

فلم ’بازی گر‘ کو 3 دہائیاں مکمل، کاجول نے خصوصی پوسٹ شئیر کردی

آغا علی نے علیحدگی کی افواہوں پر وضاحت پیش کردی

پنجابی زبان میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والا یہ گانا پسوڑی، گزشتہ سال کوک اسٹوڈیو پاکستان کے 14 ویں سیزن میں ریلیز کیا گیا تھا۔

شے گل کا یہ پہلا سولو گانا ہے جس میں گلوکارہ نے اپنی سُریلی آواز کا جادو جگایا۔

یہ گانا بھارت میں بڑے پیمانے پر ہٹ ہوا، جہاں اسے لاکھوں ویوز ملے۔ یہ نہ صرف ہفتوں تک مقبول رہا بلکہ کئی بار اس کو ریمیک بھی کیا گیا تھا۔

British High Commissioner

Ali Sethi

coke studio

lifestyle

Pasoori

Shae Gill

UK IN PAKISTAN