Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مانسہرہ: دریائے کنہار کے اطراف 200 فٹ تک تعمیرات پر پابندی عائد

پابندی پشاور ہائیکورٹ اور صوبائی حکومت کے حکم پر عائد کی گئی، اعلامیہ
شائع 16 نومبر 2023 09:03pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے دریائے کنہار کے اطراف 200 فٹ تک تعمیرات پر پابندی عائد کردی۔

اعلامیہ کے مطابق پابندی پشاور ہائیکورٹ اور صوبائی حکومت کے حکم پر عائد کی گئی ہے۔

اس حوالے جاری اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ تعمیرات پر دفعہ 144کے نفاذ کیلئے تحصیل انتظامیہ بالاکوٹ کو عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق دفعہ 144کا نفاذ 60 یوم تک برقرار رہے گا، خلاف ورزی پر فوری کارروائی سیکشن 188کے تحت ہوگی۔

Mansehra

tourists

Kunhar River