Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

منی لانڈرنگ مقدمے میں بھی مونس الہیٰ کو اشتہاری قرار دینے کی استدعا

غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں پرویز الہٰی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع
شائع 16 نومبر 2023 08:35pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

ایف آئی اے نے اسپیشل کورٹ سینٹرل لاہور سے منی لانڈرنگ مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما مونس الہیٰ کو اشتہاری قرار دینے کی استدعا کردی۔ اس سے قبل ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ اربوں روپے کی کک بیکس وصول کرنے کے کیس میں احتساب عدالت لاہور نے بھی مونس الہیٰ کو اشتہاری قرار دیا تھا۔

اسپیشل کورٹ سینٹرل میں پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کیخلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ مقدمے کی سماعت ہوئی۔

ایف آئی اے کے وکیل نے دلائل دیے کہ مونس الہٰی کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرنے کیلئے ریڈ وارنٹس حاصل کرنے ہیں، عدالت اشتہاری قرار دے۔

جیل حکام نے صدر پی ٹی آئی پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل سے لا کر لاہور کی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے پرویز الہیٰ کی حاضری مکمل کر کے انہیں واپس جیل منتقل کرنے کی ہدایت کی اور پرویز الہٰی سمیت دیگر کے خلاف کارروائی تیس نومبر تک ملتوی کر دی۔

دوسری طرف پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے پرویز الہٰی کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کردی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے پرویز الہٰی کو فیملی ممبران سے ملاقات کی اجازت بھی دے دی۔

کمرہ عدالت میں رپورٹرز سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہٰی نے کہا کہ انہیں آج تک کسی نے پریس کانفرنس کا نہیں کہا۔ چیئرمین پی ٹی آئی میرے ساتھ والے سیل میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کے لوگ بھی ملاقات کیلئے آتے ہیں، الیکشن میں پی ٹی آئی کو اتنے ووٹ پڑیں گے جس کی کوئی حد نہیں ہو گی۔

سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے کہنے پر الیکشن کی تاریخ ملی ہے، امید ہے اب الیکشن شفاف ہوں گے۔

Pervaiz Elahi

Monis Elahi

MAY 9 RIOTS

IMRAN KHAN Adiyala Jail