Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پیپلز پارٹی عام انتخابات میں کسی سے اتحاد نہیں کرے گی، نثار کھوڑو

ایک جماعت کیخلاف مختلف جماعتوں کا اتحاد بننا ہی ان کی الیکشن سے قبل شکست ہے، رہنما پیپلزپارٹی
شائع 16 نومبر 2023 07:19pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پیپلزپارٹی سندھ کے صدر سینیٹر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عام انتخابات اپنے پلیٹ فارم سے لڑے گی، کسی سے اتحاد نہیں کرے گی، ہمارا اتحاد عوام کے ساتھ ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں نثار کھوڑو نے کہا کہ کوئی بھی جماعت اکیلے پیپلز پارٹی کا مقابلہ نہیں کرسکتی، پیپلز پارٹی کا مقابلہ کرنے کے لئے 13 جماعتوں نے اتحاد کیا ہے، صرف ایک جماعت کے خلاف مختلف جماعتوں کا اتحاد بننا ہی ان کی الیکشن سے قبل شکست ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ الیکشن نتائج سے قبل آصف علی زرداری کے پاکستان کی صدارت کے لئے امیدوار ہونے کے باتیں قبل از وقت ہیں، اگر الیکشن میں پیپلز پارٹی کو اکثریت مل گئی تو پھر آصف علی زرداری کو صدر مملکت کا امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ تعصب کی پالیسیوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، لسانیت فرقہ واریت کی وجہ سے دہشتگردی کا سامنا رہا۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بلدیاتی انتخابات میں لسانیت فرقہ واریت سے مقابلہ کرکے کامیابی حاصل کی اور اب عام انتخابات میں بھی بھرپور کامیابی حاصل کرینگے۔ ملک میں پارلیمانی جمہوری نظام کا تسلسل ہی بہتری کی طرف لے جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :

بلاول بھٹو کا نواز لیگ پر بڑا حملہ، پی ٹی آئی سے تشبیہ دے دی، سلیکٹڈ راج قبول نہیں، پی پی چیئرمین

بھارت نے ہماری بنائی ہوئی پالیسیوں کو اپنا کر معاشی ترقی حاصل کی، نواز شریف

حکومت کا جنوری 2024 سے گیس کی قیمتیں پھر بڑھانے کا فیصلہ

پی پی پی سندھ کے صدر اور سینیٹر نے مزید کہا کہ ایس یو پی رہنما محبوب عباسی ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں انھیں ہم ویلکم کرتے ہیں۔

Nawaz Sharif

MQM Pakistan

Pakistan Politics

Pakistan People's Party (PPP)

Election 2024