Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

چین: عمارت میں آگ لگنے سے 26 افراد ہلاک، 51 زخمی

عمارت میں موجود 63 افراد کو باحفاظت باہر نکالا گیا
شائع 16 نومبر 2023 07:16pm

چین کے شہرلولیانگ میں واقع ایک دفتر کی عمارت میں آگ لگنے کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک اور 51 زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق متاثرہ عمارت کوئلہ کمپنی کی ملکیت ہے جس کی چوتھی منزل پر آگ لگی، فائر بریگیڈ حکام نے کچھ گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ عمارت میں موجود 63 افراد کو باحفاظت باہر نکالا گیا، حادثے میں 26 افراد ہلاک ہوئے، ریسکیو کی کوششیں اب بھی جاری ہیں۔

حکام کے مطابق عمارت میں لگنے والی آگ کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

دوسری جانب چینی صدر شی جن پنگ نے بھی واقعہ کی شفاف تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

china

fire