کپتان کے بعد فرح گوگی کا قریبی قومی ٹیم کا مینیجر عہدے سے فارغ
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیم منیجر ریحان احمد کو بھی عہدے سے ہٹا دیا۔
بھارت میں جاری ورلڈ کپ 2023 میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر اکھاڑ پچھاڑ جاری ہے۔
مبینہ طور پر فرح گوگی کے قریبی عزیز ریحان الحق کو نجم سیٹھی کے دور میں قومی ٹیم کا مینیجر بنایا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق کرکٹ بورڈ نے ٹیم مینجر ریحان الحق کو عہدے سے برطرف کردیا ہے جس کے بعد نوید اکرم چیمہ کو قومی ٹیم کا نیا مینجر لگائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ قومی ٹیم کے لئے کوچنگ اسٹاف کے ساتھ ٹیم مینجر کا بھی تقرر کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:
بابر نے ٹیسٹ کپتانی سے کیوں انکار کیا، راشد لطیف نے ٹیم میں بغاوت کا عندیہ دیدیا
بابراعظم کے بطور کپتان 4 سالہ دور میں پاکستان نے کتنی کامیابیاں سمیٹیں؟
واضح رہے کہ نوید اکرم چیمہ ماضی میں بھی ٹیم مینجر کی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں، انہیں مکی آرتھر کی سفارش پر نجی سیٹھی نے تقرر کیا تھا۔
Comments are closed on this story.