Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جے یو آئی آج پرویز خٹک کے آبائی گاؤں میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

سیاسی جلسے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے گورنمنٹ گرلز اسکول بند رکھنے کا اعلامیہ جاری کردیا
شائع 16 نومبر 2023 12:02pm

جمعیت علمائے اسلام آج پرویز خٹک کے آبائی گاؤں مانکی شریف میں سیاسی میلہ سجائے گی، سیاسی جلسے کے لیے سرکاری اسکول میں تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔

جمعیت علماء اسلام کے تحت آج نوشہرہ میں جلسہ ہوگا، جلسہ پرویز خٹک کے آبائی گاؤں مانکی شریف میں ہوگا، جس میں مولانا فضل الرحمان شرکت کریں گے۔

جلسے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، جلسہ گاہ میں 5 ہزار سے زائد کرسیاں لگائی گئی ہیں، جب کہ 20 فٹ لمبا اور 40 فٹ چوڑا اسٹیج بھی تیار کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب مانکی شریف میں سیاسی جلسے کے لیے سرکاری سکول کو چھٹی دے دی گئی ہے، اور ضلعی انتظامیہ نے گورنمنٹ گرلز اسکول بند رکھنے کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے جلسے کے پیش نظر اسکول ایک دن کے لیے بند رہے گا۔

JUIF

Molana Fazal ur Rehman

PTIP

Election 2024