Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

اسرائیلی فوج نے غزہ میں رات گئے مسجد پر بم برسادئے، 50 نمازی شہید

اسرائیلی فوج ایک بار پھر الشفا اسپتال میں داخل
شائع 16 نومبر 2023 09:31am
تصویر:  روئٹرز — فائل
تصویر: روئٹرز — فائل

اسرائیلی فوج نے غزہ میں رات گئے مسجد پر بم برسائے، جس کے نیتجے میں 50 نمازی شہید ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حملے میں 50نمازی شہید ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق غزہ الصابرہ محلے میں واقع مسجد العمری الکبیر پر حملے میں درجنوں نمازی زخمی بھی ہوئے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج ایک بار پھر الشفا اسپتال میں داخل ہوگئی، آئی سی یو سمیت دیگر حصوں کی تلاشی لی۔

اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد ساڑھے 12 ہزار سے زائد ہوگئی ہے، جبکہ برطانوی پارلیمنٹ نے غزہ میں جنگ بندی کو مسترد کردیا ہے۔

جنگ بندی کی قرار داد اسکاٹش نیشنل پارٹی نے پیش کی، جس کے حق میں 125 اور مخالفت میں 293 ووٹ پڑے۔ لیبرپارٹی کے 55 قانون سازوں نے پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دیا۔

قرار داد منظور نہ ہونے پر لیبرپارٹی میں بغاوت، افضل خان، یاسمین قریشی، ناز شاہ اور خالد محمود سمیت کئی شیڈو وزرا عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

غزہ میں جنگی کارروائیوں کے لیے وقفے کے لیے پیش کی گئی لیبرپارٹی کی قرار داد بھی منظور نہ ہوسکی۔ متعدد اراکین نے پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ ڈالا۔

Gaza

Israel Palestine conflict

Palestinian Israeli Conflict

Al shifa Hospital