Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکا اور چین کے صدور کی ملاقات، کشیدگی کو کم کرنے پر گفتگو

دونوں رہنماؤں نے باغ میں ایک ساتھ چلتے چلتے بات چیت کی
شائع 16 نومبر 2023 09:05am
تصویر— روئٹرز
تصویر— روئٹرز

امریکا اور چین کے صدور کی سان فرانسسکو میں ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دو سپر پاورز کے درمیان فوجی تنازعات، منشیات کی اسمگلنگ اور مصنوعی ذہانت کے حوالے سے پیدا ہونے والی کشیدگی کو کم کرنے پر گفتگو ہوئی۔

صدر بائیڈن نے کہا مسابقت کو تنازعات کی طرف نہیں جانا چاہیے، چینی صدر شی جن پنگ نے کہا چین امریکا کے لیے ایک دوسرے سے منہ موڑنا کوئی آپشن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ تصادم کے نتائج ناقابل برداشت ہوتے ہیں، ضروری ہے کہ ہم ایک دوسرے کو سمجھیں۔ ملاقات ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن اجلاس کی سائڈ لائن پر ہوئی ہے۔

دونوں رہنماؤں نے سان فرانسسکو کے جنوب میں واقع کنٹری ہاؤس فلولی اسٹیٹ کے باغ میں ایک ساتھ چہل قدمی کی اور چلتے چلتے کئی موضوعات پر بات چیت کی۔

china

Joe Biden

USA

President Xi Jinping