غزہ پراسرائیلی حملوں کے 40 روز بعد اقوام متحدہ میں قرارداد منظور
سلامتی کونسل کے 12ارکان نے قرار داد کے حق میں ووٹ دیا
غزہ پر اسرائیلی حملوں کے 40 روز بعد اقوام متحدہ نے غزہ میں جنگ میں وقفے کی قرار داد منظور کرلی، سلامتی کونسل کے 12 ارکان نے قرار داد کے حق میں ووٹ دیا۔
امریکا، برطانیہ اور روس نے قرار داد پر ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا، جنگ بندی کی قرار داد منظور نہ ہوسکی، قرار داد میں غزہ میں جنگ میں وقفے کا مطالبہ تاکہ محصور شہریوں تک امداد پہنچائی جا سکے۔
قرارداد میں حماس کی قید سے یرغمالیوں کو فوری رہا کرانے کا بھی مطالبہ کیا گیا، جبکہ سلامتی کونسل میں اس سے قبل 4 کوششیں ناکام ہوچکی ہیں۔
اس کے علاوہ اسرائیل نے سلامتی کونسل کی قرار داد کو مسترد کردیا، چینی سفیر کا کہنا ہے کہ ہم سب کونسل کے غیر فعال ہونے سے مایوس ہیں۔
Gaza
Israel Palestine conflict
مقبول ترین
Comments are closed on this story.