Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

ای سی سی اجلاس: حکومت نے 262 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی

اجلاس میں پیٹرولیم ڈویژن منصوبوں کیلئے 423 ملین روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ بھی منظور
شائع 15 نومبر 2023 11:54pm

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے 262 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔

نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اعلامیے کے مطابق وزیر منصوبہ بندی، وزیر تجارت، وزیر نجکاری اور وزیر آئی ٹی، وزیر پاور ڈویژن، وزیر صحت، مشیر خزانہ اور چیئرمین ایس ای سی پی نے اجلاس میں شرکت کی۔

ای سی سی اجلاس میں 262 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پر غورکیا گیا۔ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سفارشات پر مزید غور کی ہدایت کی گئی ۔

وزارت صحت کو مناسب اور منصفانہ سفارشات اگلے اجلاس میں لانے کی ہدایت کی گئی،ای سی سی نے قیمتوں میں اضافے پر صوبائی محکمہ صحت کے ساتھ بات چیت کی ہدایت بھی کی ۔

اجلاس میں یوریا کھاد کی درآمد کی وزارت صنعت و پیداوار کی سمری پر بھی غورہوا،پیٹرولیم ڈویژن منصوبوں کے لیے 423.726 ملین روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظورکرلی گئی ۔

ECC

اسلام آباد

Economic Coordination Committee

Petroleum Division

Shamshad Akhtar

Caretaker Finance Minister

Caretaker Federal Minister for Finance, Revenue & Economic Affairs Dr. Shamshad Akhtar