Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پناہ گزینوں کیخلاف برطانوی منصوبہ خلاف قانون قرار، رشی سونک نے عالمی معاہدہ توڑنے کی دھمکی دیدی

سپریم کورٹ نے رشی سنک کے منصوبے پر پانی پھیر دیا۔
شائع 15 نومبر 2023 07:36pm

برطانوی وزیراعظم رشی سنک نے عدالت کی جانب سے پناہ گزینوں کو روکنے کا برطانوی منصوبہ خلاف قانون قرار دیے جانے پر عالمی معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی دیدی ہے۔

برطانوی سپریم کورٹ نے رشی سنک کے روانڈا منصوبے کو مسترد کر دیا۔ ، جس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ پناہ کے متلاشیوں کو محفوظ تیسرے ملک میں بھیج دیا جائے۔

رشی سنک نے کہا کہ وہ چینل بوٹس کے بحران سے نمٹنے کے لیے جو بھی کرنا پڑے کرنے کو تیار ہیں۔ اس میں روانڈا کے ساتھ ایک نیا معاہدہ تیار کرنا اور ملکی قانونی فریم ورک پر نظرثانی کرنا شامل ہے۔

تاہم، اپوزیشن کی جانبس سے دباؤ پر انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو ”بین الاقوامی کنونشنز“ کو دوبارہ تیار کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے ارکان پارلیمنٹ کو بتایا کہ ’اگر یہ واضح ہو جاتا ہے کہ ہمارے ملکی قانونی فریم ورک یا بین الاقوامی کنونشن منصوبوں کو ناکام بنا رہے ہیں، تو میں اپنے قوانین کو تبدیل کرنے اور ان بین الاقوامی تعلقات پر نظرثانی کرنے کے لیے تیار ہوں۔‘

برطانوی سپریم کورٹ نے متفقہ طور پر پناہ گزینوں کو فوری طور پر ملک بدر کرنے کی اسکیم قانون کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔ یہ رشی سنک کی حکومت کے لیے ایک دھچکا ہے، جو پہلے ہی روانڈا کو 140 ملین پاؤنڈز دے چکی ہے۔

UK PM Rishi Sunak

British Supreme Court

Rwanda plan