Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک

ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولا بارود بھی برآمد ہوا ، آئی ایس پی آر
شائع 15 نومبر 2023 06:17pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی

ٹانک میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر 14 اور 15 نومبر کی رات ٹانک کے عام علاقے کری مچن خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 7 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا جبکہ دہشت گردوں کے ٹھکانے بھی تباہ کر دیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولا بارود بھی برآمد ہوا جبکہ ہلاک دہشت گرد ٹانک اور گرد و نواح میں پولیس کی حالیہ ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش اور خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا گیا، علاقے کے مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ بھرپور تعاون کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں

سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر ٹانک میں آپریشن، 10 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان اور ٹانک میں آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک

ڈی آئی خان اور ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

ISPR

security forces

Tank

security forces operation

Terrorists killed