اسموگ پر قابو پانے کیلئے اسکول اور کالجز ہفتے کے روز بند کرنے کا حکم
لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ پر قابو پانے کے لیے نجی و سرکاری اسکول اور کالجز ہفتے کے روز بند کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے ہدایت کی کہ ہفتے میں 2 روز ورک فرام ہوم کی پالیسی پر عملدرآمد کیا جائے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ تدارک سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی۔
وکیل حارث عظمت نے بتایا کہ پی ایچ اے کے تمام ملازمین کی موٹر سائیکلوں کو الیکٹرک موٹر بائیک میں تبدیل کردیا گیا ہے۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ دیگر اداروں کو بھی ایسے اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے۔
لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ اسکول و کالجز کو ہفتے کے روز مکمل بند کرنا ہو گ جبکہ نجی و سرکاری دفاتر میں ہفتے کے 2 روز ورک فرام ہوم کی پالیسی اختیار کرنا ہو گی۔
جسٹس شاہد کریم نے استفسار کیا کہ جن اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کی حدود میں فضا آلودہ تھی ان کے خلاف کیا کارروائی ہوئی؟
جس پر سرکاری وکیل نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنرز کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
پنجاب اسموگ پر اجلاس طلب، گھر سے کام، سائیکل لین اور گاڑیوں پر پابندی کی تجاویز
پنجاب کے 6 اضلاع کے ڈپٹی کمشنر فارغ، سرکاری ملازمین کو 2 دن گھر سے کام کرنے کا حکم
لاہور میں اسموگ لاک ڈاؤن کے دوران کھلنے والی دکانیں پولیس نے بند کرا دیں
بعدازاں عدالت نے سماعت 17 نومبر تک ملتوی کر دی۔
Comments are closed on this story.