Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

’منت مراد‘ میں چھوٹی عمر میں شادی کے مسائل اجاگر کئے، اقرا عزیز

اقرا نے کہا کہ ' بحیثیت کم عمر بیوی اور بہو منت کے کردارسے میں نے کافی کچھ سیکھا ہے'
شائع 15 نومبر 2023 05:52pm
تصویر: اقرا عزیز انسٹاگرام
تصویر: اقرا عزیز انسٹاگرام

معروف پاکستانی اقرا عزیز کا کہنا ہے کہ ”منت“ کا کردار ان کی شخصیت سے بہت زیادہ قریب ہے اور اس میں بہت ساری چیزیں مشترک ہیں۔

بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اقرا کا کہنا تھا کہ ’کردار اتنا مشکل نہیں تھا جتنا منت کو اپنے پیار کو حاصل کرنے میں دشواری پیش آئی، لیکن (اس میں موجود) جو پُرجوش اور خوش مزاج لڑکی ہے اس کو اپنے آپ سے زیادہ ملاتی ہوں۔‘

اقرا نے کہا کہ ’اپنی ذاتی زندگی میں منت کے کردار سے بہت کچھ سیکھا۔‘

اقرا کا کہنا تھا کہ ’بحیثیت کم عمر بیوی اور بہو منت کے کردارسے انھوں نے کافی کچھ سیکھا ہے۔‘

ان کا کہنا ہے کہ ’منت کا کردار ان کی شخصیت سے بہت زیادہ قریب ہے اور اس میں بہت ساری چیزیں مشترک ہیں۔‘

اقرا نے بتایا کہ یہ ڈرامہ انھوں نے اس لئے بھی کیا کیونکہ ’اس میں گھریلو سیاست تو دکھائی گئی ہے اس کے ساتھ ساتھ اس کے پیچھے موجود وجوہات بھی سامنے لائے ہیں جو کہ حقیقت سے قریب ہے۔‘

مزید پڑھیں

اداکارہ اقرا عزیز کا ناقدین کو کرارا جواب

یاسر حسین نے شئیر کی اقرا عزیز کی بیٹے کے لیے ”بیبی شارک“ گانے کی ویڈیو

اقرا عزیز اور یاسر حسین نے منگنی کرلی

لوگوں کے سوالوں سے تنگ آکر یاسر حسین سے شادی کی، اقرا عزیز

اقرا نے ڈرامہ کے حوالے سے کہا کہ ’جب لڑکیوں کی شادیاں ہوتی ہیں اور نئے رشتے بنتے ہیں تو لڑکی اور اس کے گھر والوں کو لے کر بہت سی باتیں بنتی ہیں جن سے غلط فہمیاں بڑھتی ہیں، میں منت کے کردار کے ذریعے ان معاملات کی حقیقت کو سکرین پر دکھانا چاہتی تھی۔‘

اقرا نے گفتگو کے دوران بتایا کہ انھیں اپنے ساتھی اداکار کا کام ان کے ڈرامہ سیریل ”جو بچھڑ گئے“ اور باقی ڈراموں میں پسند آیا تھا اور اسی وجہ سے انھیں لگا کہ ان دونوں کی آن سکرین کیمسٹری اچھی رہے گی۔

منت مراد میں اقرا کے ساتھ اداکار طلحہ چہور ہیرو کا کردار ادا کررہے ہیں جو چند سال پہلے ہی ڈرامہ انڈسٹری میں متعارف ہوئے ہیں اور ان کے ڈراموں میں ”وبال“ میں فراز اور ”جنت سے آگے“ کے فاروق کے کردار شامل ہیں۔

یاد رہے کہ اقرا عزیز پاکستان کی پہلی نیٹ فلکس پروڈکشن ”جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو“ کا بھی ایک اہم حصہ ہیں جو فرحت اشتیاق کے مقبول ناول پر مبنی ہے۔ پروڈیوسر مومنہ درید نے اسے سیریز میں تبدیل کیا ہے جس کی شوٹ کا آغاز ہو چکا ہے۔

Women

lifestyle

Iqra Aziz

Pakistani drama

drama artist

Mannat Murad

Talha Chahour