Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جلاؤ گھیراؤ کیس میں خدیجہ شاہ کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور

عدالت نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کی
شائع 15 نومبر 2023 03:33pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

راحت بیکری کے قریب جلاؤ گھیراؤ مقدمے میں پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کی ضمانت بعود از گرفتاری منطور کرلی گئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے راحت بیکری کے قریب جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں خدیجہ شاہ کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کی۔

عدالت نے وکلاء کے دلائل کے بعد خدیجہ شاہ کی ضمانت بعد از گرفتار کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔

واضح رہے کہ تھانہ سرور روڑ پولیس نے خدیجہ شاہ کے خلاف جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کی ضمانت منظور، صنم جاوید رہائی کے فوری بعد دوبارہ گرفتار

اشتعال انگیز ٹویٹ کیس: خدیجہ شاہ کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے سے ریکارڈ طلب

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور کی سیشن عدالت نے 9 مئی کو اشتعال انگیز ٹویٹ کرنے کے کیس میں بھی پاکستان تحریک انصاف کی کارکن خدیجہ شاہ کی ضمانت منظور کی تھی۔

lahore

atc lahore

khadija shah

MAY 9 RIOTS