Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پبلک سروس کمیشن ٹیسٹ میں جدید طریقے سے نقل کرنے کا انکشاف

رنگے ہاتھوں پکڑے جانیوالے امیدواروں کے پرچے کینسل
شائع 15 نومبر 2023 01:43pm
تصویر — فائل
تصویر — فائل

پشاور میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں نقل کے بعد پبلک سروس کمیشن کے ٹیسٹ میں بھی جدید طریقے سے نقل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کی زیر نگرانی گریڈ 17 کے لئے ٹیسٹ میں امیدوار نقل کرتے پکڑے گئے۔

پبلک سروس کمیشن کے نوٹس کے مطابق محکمہ آبپاشی، سی این ڈبلیو میں ملازمت کے لئے منعقدہ امتحان میں 18 امیدوار نقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔

نقل کرنے والوں امیدواروں سے الیکٹرانک ڈوائسز، گائیڈ اور نقل کے دوسرے مواد برآمد کیے گئے ہیں، کارروائی وزیراعظم پورٹل پر شکایت کے بعد کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے موقع پر خیبر پختونخوا میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں 26 نومبر کو ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کیلئے پلان تیار

خیبرپختونخواہ میں ایم ڈی کیٹ دوبارہ لیے جانے کا فیصلہ

کمیشن کا کہنا ہے کہ رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے امیدواروں کے پرچے کینسل کردیے گئے ہیں، جبکہ نقل ثابت ہونے پر ایک سال سے تین سال تک پابندی لگائی جائے گی۔

MDCAT

KP MDCAT

Public Service Commission