Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نوازشریف کی ہوٹل سے واپسی پر سیکیورٹی اہلکاروں کا جھگڑا، کارکنوں میں بھگدڑ مچ گئی

قائد ن لیگ دورہ مکمل کرکے نجی ہوٹل سے ائیر پورٹ کیلئے روانہ ہوئے تھے
اپ ڈیٹ 15 نومبر 2023 01:42pm
فوتو:اسکرین گریپ
فوتو:اسکرین گریپ

نوازشریف کی کوئٹہ کے نجی ہوٹل سے واپسی پر کارکنوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے مابین جھگڑا ہوگیا اور بھگدڑ مچ گئی۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اپنا دورہ مکمل کرنے کے بعد نجی ہوٹل سے ائیر پورٹ کیلئے روانہ ہوئے، ان کے ہمراہ شہباز شریف، مریم نواز، پرویز رشید، مریم اورنگزیب سمیت دیگر رہنما بھی روانہ ہو گئے۔

نوازشریف کوئٹہ میں ایک نجی ہوٹل میں قیام پذیر تھے، جہاں سے واپسی کے لئے روانہ ہوئے تو کارکنوں کی بھگدڑ مچ گئی، سیکیورٹی اہلکاروں اور کارکنوں کے درمیان تلخ کلامی اور دھکم پیل بھی ہوئی۔

PMLN

Nawaz Sharif

nawaz sharif returns 2023