Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور: شہری کی کبوتر سے محبت نے لوگوں کا دِل جیت لیا

نسیم شاہ سے کبوترغیرمعمولی طور پر مانوس ہوجاتے ہیں
شائع 15 نومبر 2023 01:20pm
اسکرین گریب — آج نیوز
اسکرین گریب — آج نیوز
اسکرین گریب — آج نیوز
اسکرین گریب — آج نیوز

پشاور کے نسیم کو رانی کبوتری کے کھو جانے کے بعد ایک اور کبوتر مل گیا، جو بائیک کے ساتھ اڑتا بھی ہے۔

نسیم شاہ سے کبوترغیرمعمولی طور پر مانوس ہوجاتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ رانی کو نہیں بھول سکتا لیکن ٹائیگر کے مل جانے سے دُکھ کم ہوگیا ہے۔

یاد رہے کہ ایک سال قبل نسیم اور رانی کبوتری کی دوستی کے چرچے تھے، جو اس کی بائیک کے ساتھ اڑتی تھی لیکن اچانک ایک روز رانی کہیں غائب ہوگئی۔

آج نیوز سے بات کرتے ہوئے نسیم نے کہا کہ چیل کے حملہ کرنے بعد نہ جانے رانی کا چلی گئی لیکن اُسے اب بھی یاد کرتا ہوں۔

رانی کے بعد نسیم نے ایک اور کبوتر کی تربیت کی، تو وہ اس سے مانوس ہوگیا، ٹائیگر بھی اب نسیم کی موٹرسائیکل کے ساتھ اُڑتا ہے اور کرتب بھی دکھاتا ہے۔

مزید پڑھیں: کبوترکی مالک کیساتھ محبت نے لوگوں کو حیران کردیا

نسیم نے ثابت کیا ہے کہ اگر توجہ دی جائے، تو پرندے بھی محبت اور پیار لوٹا سکتے ہیں کیونکہ ان کو بھیہ انسانوں سے انسیت ہوجاتی ہے۔

خیبر پختونخوا

peshawar

pigeons