Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہم پھنس گئے، اضافی بجلی ہونے کے باوجود لوڈ شیڈنگ کر رہے ہیں، وزیر توانائی

ہم غیر دستاویزی معیشت، ہنڈی حوالہ اور بجلی و گیس چوری میں پھنس گئے ہیں، محمد علی
شائع 15 نومبر 2023 12:40pm
نگراں وفاقی وزیر توانائی محمد علی۔ فوٹو — فائل
نگراں وفاقی وزیر توانائی محمد علی۔ فوٹو — فائل

نگراں وفاقی وزیر توانائی محمد علی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اضافی بجلی موجود ہے لیکن اس کے باوجود لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

کراچی میں دی فیوچر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے محمد علی نے کہا کہ پکستان کی جی ڈی پی میں ٹیکس کا تناسب 10فیصد سے کم ہے، جو دنیا میں کم ترین تناسب ہے، چند سال قبل ہماری فی کس آمدنی بعض ہمسایہ ممالک سے زیادہ تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہم غیر دستاویزی معیشت، ہنڈی حوالہ اور بجلی و گیس چوری میں پھنس گئے ہیں، پاکستان منصوبہ بندی اور پالیسی سازی میں پیچھے رہ گیا ہے۔

محمد علی کا کہنا تھا کہ توانائی کسی بھی ملک کی لائف لائن ہے، پاکستان میں ایک بڑی آبادی کو توانائی تک رسائی نہیں، پاکستان میں اضافی بجلی موجود ہے تاہم پالیسی سازی میں پیچھے رہنے کے باعث ہم لوڈ شیڈنگ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

بجلی چوری کے کیسز سننے کیلئے خصوصی عدالتوں کا قیام زیر غور ہے، نگران وزیر

نگراں وزیر توانائی نے سردیوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کا عندیہ دے دیا

نگراں وزیر توانائی نے کہا کہ حکومت گردشی قرضے کم کرنے کے لئے کام کر رہی ہے، بجلی کے شعبے میں کیپسٹی ادائیگیوں کے مسائل حل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

electricity

load shedding

power minister

caretaker federal minister